جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
👁️ 1085 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یکم اگست کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، جس کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔
جاری اعلامیے کے مطابق کرفیو کے دوران تمام بازار، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے، جبکہ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صرف ہنگامی صورتحال میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی پیشگی اجازت، شناختی کارڈ اور متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی۔
اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی چیک پوسٹس کے قریب پہنچنے پر گاڑیاں تقریباً 50 میٹر پہلے روکیں اور گاڑی میں موجود تمام افراد نیچے اتر جائیں تاکہ تلاشی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی اور قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ممکنہ سیکیورٹی کارروائیوں کے باعث آمدورفت کو محدود کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C