جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ایک حملہ آور ہلاک
👁️ 570 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ایک حملہ آور ہلاک
وانا (ل و) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے لیے علاقے میں گشت کرنے والے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس پر حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور اس میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ باقی دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے، ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی اور راکٹ لانچر ملا، جب کہ 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان ولد پیرزادہ کے نام سے ہوئی ہے، اس کی تلاشی کے دوران 2 شناختی کارڈز، 3 اے ٹی ایم کارڈز اور ایک اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔
حملے کا شکار ہونے والی پولیس ٹیم میں کل 18 اہلکار تھے اور ان کے ساتھ دو موبائل گاڑیاں تھیں۔
جنوبی وزیرستان کے ضلعی پولیس افسر آصف بہادر نے بتایا کہ اس حملے میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم معمول کے مطابق جاری ہے اس کے علاوہ کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
پاکستان میں ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو وائرس کی بیماری سے بچانے کے لیے آج سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان اور اس کا پڑوسی ملک افغانستان دنیا کے واحد دو ممالک ہیں جہاں مہلک پولیو وائرس کا پھیلاؤ تاحال روکا نہیں جاسکا ہے۔
رواں سال جنوری سے اب تک پاکستان میں کم از کم چھ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد 74 تھی۔ سنہ 2021 میں پاکستان میں صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملک بھر میں والدین کو انسداد پولیو ٹیم سے تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ طبی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پیلاتی ہیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
تاہم پاکستان میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی تاریخ رہی ہے جبکہ انسداد پولیو ٹیموں کے لیے بعض علاقوں تک رسائی میں مشکلات سامنے آتی ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق 90 کی دہائی سے پاکستان بھر میں 200 سے زیادہ پولیو ورکرز اور ان کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار حملوں میں مارے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C