جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، ایک ایس ایس کمانڈو اور 8 دہشت گرد ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، ایک ایس ایس کمانڈو اور 8 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے شین وارسک میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے کمانڈر سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کیپٹن طحہٰ اور کیپٹن بلال شامل ہے۔#SouthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) April 5, 2023
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین وارسک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت آٹھ دہشت دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ایس ایس جی کمانڈو حامد رسول وطن پر قربان ہوگئے جبکہ دو افسران سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کیپٹن طحہٰ اور کیپٹن بلال شامل ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C