07/August/2025

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، 19 زخمی، باجوڑ، بنوں اور لکی مروت میں بھی حملے

👁️ 419 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، 19 زخمی، باجوڑ، بنوں اور لکی مروت میں بھی حملے

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، 19 زخمی، باجوڑ، بنوں اور لکی مروت میں بھی حملے

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے سپن اڈہ بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین شہری ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 

ڈی ایس پی عمران اللہ نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی جب زوردار دھماکہ ہوا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں محمد عدنان اور سردار حسین شامل ہیں، جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد خون عطیہ کرنے پہنچ گئی۔

 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کے خون کے ذمہ دار دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  
 

خیبر پختونخوا میں دیگر سیکیورٹی واقعات

 

لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں آگری خانزاد خیل کے قریب فائرنگ سے نوجوان وسیع اللہ کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور تفتیش جاری ہے۔

 

بنوں میں تھانے پر حملہ

 

بنوں میں خونی خیل تھانے کی حدود میں واقع پولیس چوکی پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس اور مقامی شہریوں نے مشترکہ طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس سے حملہ آور پسپا ہو گئے۔ ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے مقامی شہریوں کی جرأت کو سراہا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

باجوڑ فائرنگ

 

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ نختر میں ایف سی کی بم ڈسپوزل پارٹی پر فائرنگ کی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، حالانکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ سیز فائر تاحال برقرار ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C