جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 قبائلی عمائدین ہلاک
👁️ 137 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 قبائلی عمائدین ہلاک
جنوبی وزیرستان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے دو الگ واقعات میں دو قبائلی عمائدین ہلاک ہوگئے۔
پہلے واقعے میں تحصیل توئی خلہ کے علاقے زرملن کے مقام دواساراکئی میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو نشانہ بنایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افراد آلٹو کار میں گل کچ سے زرملن جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ حملے کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ملک بادشاہ ولد خیال، سلیمان خیل شاخ کمرانی، اور حاجی گل کے نام سے ہوئی ہے۔ حاجی گل ٹھیکیدار تھے اور سلیمان خیل شاخ مورخان خیل سے تعلق رکھتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں تحقیقات اور نگرانی کا عمل شروع کردیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔
واقعے پر اہل علاقہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں قبائلی عمائدین کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث مسلح دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے اور حکومت کو علاقے میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔
وزیرستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی دونوں افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات علاقے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C