جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا ڈرون حملہ، 8 مقامی خواتین زخمی
👁️ 141 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا ڈرون حملہ، 8 مقامی خواتین زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں پہاڑوں میں لکڑیاں جمع کرنے والی خواتین پر سیکورٹی فورسز کی طرف مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون حملے میں آٹھ خواتین زخمی ہوگئیں۔
جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے بازے میں پاک فوج کی فائرنگ اور مارٹر حملے میں 7 خواتین زخمی ہوئیں۔ جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق خواتین صبح سویرے جنگل سے لکڑی کاٹنے گئی تھیں۔ پولیس و انتظامیہ موقف دینے سے گریزاں ہیں۔#Makin #SouthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) December 15, 2023
تفصیلات کے مطابق مکین کے علاقے ٹیپ سار پہاڑ میں لکڑیاں جمع کرنے والی مقامی خواتین پر سیکورٹی فورسز کی طرف ڈرون حملے کے علاؤہ مارٹر گولوں کا حملہ بھی کیا گیا جس میں آٹھ خواتین زخمی ہوئیں تھیں۔ یہ واقعہ 15 دسمبر بروز جمعہ کو پیش آیا۔
جنوبی وزیرستان مکین میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے صبح سویرے لکڑیاں کاٹنے کے لیے جانے والی خواتین پر فائرنگ ہوئی ہیں جس سے کئی خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں لیکن تاحال کنفرم نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ ان علاقوں کی خواتین سالوں سے گھر کی ضروریات کی لکڑیاں کاٹنے1 pic.twitter.com/fFN2u5DUrt
— Sheryar Mahsud (@sheryarmehsud11) December 15, 2023
اس حوالے سے اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے صحافی شہریار محسود نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تفصیلات شئیر کی تھی جس کو سیکورٹی فورسز کی نمائندگی کرنے والے اکاؤنٹس نے جھوٹا قرار دیا تھا۔
علاقے سے تازہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے مذاکرات کے بعد سیکورٹی فورسز کی طرف سے قبائلی روایات کے مطابق نناواتے کی گئی ہے جس کو متاثرہ خاندانوں نے تب قبول کیا جب سیکورٹی فورسز نے غیر مشروط طور پر اپنی غلط مان لیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس وقت اکثر زخمی خواتین سی ایم ایچ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس کو جرگے کے فیصلے کے مطابق سیکورٹی فورسز کی طرف سے معاوضہ بھی دیا جائے گا۔
واقعے کی مزید تفصیلات یہ ہیں کہ حملے میں انجنئیر کور کے طرف سے بنائے گئے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے تسلسل میں سیکورٹی فورسز مختلف پوزیشنز سے مارٹر شیلنگ بھی گئی جہاں خواتین بیٹھی ہوئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C