جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر طالبان کا حملہ، 12 پاکستانی اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 467 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر طالبان کا حملہ، 12 پاکستانی اہلکار ہلاک، 4 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر ویلی میں فوجی قافلے پر حملے میں 12 اہلکار ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسلحہ قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ جنوبی وزیرستان میں دسمبر 2024 کے بعد سب سے مہلک حملہ ہے۔ اُس وقت ایک حملے میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان نے افغانستان میں فضائی کارروائیاں کی تھیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے 13 شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے اس آپریشن کے دوران 12 فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔
اس کے علاوہ ضلع باجوڑ میں بھی ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ’فائرنگ کے شدید تبادلے‘ میں 22 شدت پسند مارے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں ہونے والے اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندوں اور بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں میں چالیس سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق صرف شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، مہمند اور لوئر دیر میں جھڑپوں اور حملوں کے نتیجے میں درجنوں اہلکار مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C