جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کے بیٹے کا اغوا، بارودی مواد تباہ
👁️ 480 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کے بیٹے کا اغوا، بارودی مواد تباہ
وانا (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں ایک ہی روز کئی اہم واقعات رونما ہوئے جن میں اغوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور دفعہ 144 کے نفاذ شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل برمل کے علاقے گل دونہ میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی قبائلی رہنما ملک راز محمد کے بیٹے رحمان کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اغوا کار کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھر تحصیل برمل کے علاقے بادشاہ جان کوٹ (دژہ غونڈائی) میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے بھری ایک بوشکہ کو ناکارہ بنا دیا۔ کارروائی کے دوران زور دار دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔
علاوہ ازیں، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل اور وانا میں گزشتہ روز شام 6 بجے سے شام 7 بجے تک دفعہ 144 نافذ رہی۔ اس دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد رہی اور تحصیل برمل کے راغزئی بازار سمیت تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C