جنوبی وزیرستان میں مبینہ خودکش دھماکا، امن کمیٹی کے کمانڈر سمیت 10 افراد ہلاک
👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ خودکش دھماکا، امن کمیٹی کے کمانڈر سمیت 10 افراد ہلاک
وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے باہر ہونے والے مبینہ خودکش دھماکے میں 10 ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے ہلاک ہونے والوں میں امن کمیٹی کے کمانڈر تحصیل اور سیف الرحمان و دیگر افراد شامل ہے۔
زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس سے عمارت بھی گر گئی۔ یہ خدشتہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارت کے نیچے بھی کچھ لوگ دبے ہوں گے۔
اس دھماکے کا ہدف بننے والے امن کمیٹی کے یہ اراکین کمانڈر نذیر گروپ سے جانے جاتے ہیں۔ یہ ٹی ٹی پی کی مخالفت کرتے تھے۔ انھیں سی این جی گروپ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق اس گروپ کے کمانڈر تحصیل اور سیف الرحمان کو دھمکیاں بھی ملی تھیں۔
یہ جنوبی وزیرستان لوئر کا علاقہ ہے، یہاں ایک عرصے سے حالات کشیدہ ہیں۔ یہاں اغوا اور ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات بھی سامنے آتے رہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
‘انھوں نے کہا کہ ’بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C