جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
👁️ 165 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
جنوبی وزیرستان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں بارودی مواد پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی بچوں کی شناخت عمران اور خان سید کے نام سے ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کو زمین سے ایک پرانا مارٹر گولہ ملا تھا۔ دونوں بچے مبینہ طور پر اسے اٹھانے کے بعد اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔ اہل خانہ نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں موجود مواد اور واقعے کی حتمی نوعیت کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی نادر خان کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ بارودی سرنگوں، پرانے مارٹر گولوں اور دیگر غیر فعال جنگی مواد کی نشاندہی کرکے انہیں محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔
اہل علاقہ نے زخمی بچوں کے خاندان کو مالی معاونت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ علاقے میں ماضی میں بھی بارودی سرنگوں اور جنگی مواد کے باعث حادثات رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جبکہ شہریوں کو خطرناک اور مشتبہ اشیا سے دور رہنے کے حوالے سے آگاہی بھی دی جاتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C