جنوبی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گروپوں میں تصادم، کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گروپوں میں تصادم، کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دھڑوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی کمانڈر سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں کمانڈر نیاز وزیر عرف عمر اور اس کے تین ساتھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حال ہی میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے کمانڈر منہاج بٹ نے فضل سرکی خیل وزیر کو نیاز وزیر کو ختم کرنے کا حکم دیا جو اڈا خیل قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور زیریں جنوبی وزیرستان میں آپریشن کی سربراہی کرتے تھے، منہاج بٹ کے حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ تحصیل برمل کے ناندرون اور نرگسائی پہاڑی علاقوں کے درمیان ہوئی، یہ ایک ایسا خطہ ہے جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران سیکیورٹی فورسز، پولیس چوکیوں اور عام شہریوں پر حملوں سمیت عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مقامی سیاسی رہنماؤں نے بڑھتے ہوئے تشدد اور متعدد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا جہاں پاک افغان سرحد کے قریب پہاڑی علاقوں میں سرگرم ٹی ٹی پی کے دھڑے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یہ تصادم ٹی ٹی پی کے اندر شدید تناؤ اور لڑائی کی بھی نشاندہی کرتا ہے جس کی وجہ سے کئی اہم کمانڈر ہلاک ہو چکے ہیں اور مقامی آبادی میں خوف اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوئی ہے، کالعدم تنظیم کی جانب سے واقعے کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور باقی تین دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ٹانک میں عسکریت پسند کمانڈر ہلاک
اس کے علاوہ ایک الگ واقعے میں ہفتہ کو ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں عسکریت پسندوں اور مسلح دیہاتیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند کمانڈر مارا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ گشت پر مامور ٹیم کو عسکریت پسندوں اور مقامی لشکر کے ارکان کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے بارے میں الرٹ کیا گیا تھا۔
پولیس جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایک زخمی دیہاتی کو تلاش کیا جس کی شناخت رحمت نواز کے نام سے ہوئی ہے جو علاقے میں پڑا ہوا تھا، عسکریت پسندوں کی گولی کا نشانہ بننے والا شخص ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اہلکار کے مطابق اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا عسکریت پسندوں سے سامنا ہوا جس کے نتیجے میں دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس کو علاقے کی تلاشی کے دوران عسکریت پسند کمانڈر بلال کی لاش ملی جو شمالی وزیرستان کے ضلع مداخیل کا رہائشی تھا، اس کی لاش سرائے نورنگ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
دو ایف سی اہلکار زخمی
ہفتہ کو ڈیرہ اسمٰعیل خان میں رونما ہونے والے ایک الگ واقعے میں ہتھلہ کے علاقے میں ایف سی کے قافلے کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے فرنٹیئر کور کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے قافلے کو ٹانک روڈ پر معمول کی نقل و حرکت کے دوران نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے بعد عسکریت پسندوں نے قافلے پر فائرنگ کردی تاہم ایف سی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
زخمی فوجیوں کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لے جایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C