جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ، دہشتگرد فائرنگ سے شہری زخمی
👁️ 298 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ، دہشتگرد فائرنگ سے شہری زخمی
وانا (د م و/(ل و) پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان: ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر اور لوئر کے مختلف علاقوں میں جمعرات 21 اگست 2025 کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور تمام بازار و مارکیٹیں بند رہیں گی۔ کرفیو والے علاقوں میں جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا، شکئی، تیارزہ گیٹ، کربکوٹ، تنائی اور دیگر علاقے شامل ہیں، جبکہ جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے تادہ چینہ، مکین بی بی رغزئی، سراروغہ، کوٹکائی، سپینکئی رغزئی، کانیگرم، شیرونگی اور دیگر شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت اور شناختی کارڈ و ضروری کاغذات کے بعد سفر ممکن ہوگا۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار دینا لازمی ہے۔
اسی دوران اعظم ورسک کے علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری دکان جا رہا تھا اور اسے فوری طور پر ہیڈکوارٹر وانا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C