جنوبی وزیرستان: پختون قوم مزید پرائی جنگ کا ایندھن نہیں بنے گی، منظور پشتین
👁️ 33 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: پختون قوم مزید پرائی جنگ کا ایندھن نہیں بنے گی، منظور پشتین
وانا (ویب ڈیسک) لوئر وزیرستان کے سرحدی علاقے اعظم ورسک میں پختون تحفظ موومنٹ کے زیرِ اہتمام امن جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں پیپلز پارٹی کے صدر امان اللہ، اے این پی کے آیاز وزیر اور نور زمان سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
https://twitter.com/ManzoorPashteen/status/1588480196998758401?t=UalAgJp9qj-zMLuE_Kr_7A&s=19
این پی کے رہنما آیاز وزیر اور امان اللہ نے کہا کہ آعظم ورسک میں جاری بدامنی کو روکنے کے لئے پولیس اپنی آئینی ذمہ داری سنبھالے اور علاقے کے عوام کی جان و مال کو یقینی بنائے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور احمد پشتین نے کہا کہ میں اعظم ورسک کے عوام کو شاباش دیتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں جنگ اور بد امنی کے خلاف نکلے اعظم ورسک کے لوگوں نے اس سے قبل بھی علاقہ سے دہشت گردی ختم کرانے میں اہم کردار کیا ہے۔
انھوں نے جلسہ کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شکست ان قوتوں کی مقدر بن چکی ہے جو پختون سرزمین پر دوبارہ جنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ پشتون تحفظ موومنٹ نے پختون خطے میں جنگ کے خلاف شعور پیدا کیا اور آج جنگ اور بدامنی سے سارے لوگ نفرت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پختونوں کی سرزمین چین اور امریکہ کے مابین جاری رسہ کشی میں استعمال کرنے کا پلان ہے اور ہم اس پراکسی جنگ میں دوبارہ استعمال نہیں ہوسکتے، اگر یہ جنگ دوبارہ مسلط کی گئی تو پختونوں کی نسلیں تباہ ہوجائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی طاقتوں کی جنگ میں کاروبار شروع کیا ہے اور اس جنگ میں دونوں بڑی طاقتوں سے پاکستان ڈالرز کے حصول چاہتا ہے۔ اگر پختونوں میں اتحاد و اتفاق ہو تو کوئی طاقت ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔
انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پختون دنیا کی اصل قوت ہے کوئی بھی اس قوم کو زیر اور غلام نہیں بناسکتا۔
انھوں نے پختونوں کی پسماندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اکیسویں صدی میں بے روزگاری اور جہالت کی زنجیروں میں اس لئے پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ہم پر جنگیں مسلط رہیں۔
انھوں نے اپنے خطاب میں وزیرستان کے عوام سے سوات کی طرح اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C