جنوبی وزیرستان، باجوڑ میں جھڑپوں میں 10 سے زائد ہلاکتیں، کرم میں حالت کشیدہ
👁️ 421 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان، باجوڑ میں جھڑپوں میں 10 سے زائد ہلاکتیں، کرم میں حالت کشیدہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ )پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان کی تحصیل اعظم ورسک کے علاقے کرمزی سٹاپ پر سیکورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خودکش بمبار سمیت 10 سے زائد حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں۔
باجوڑ کے تھانہ لوئی ماموند کے علاقے میں پولیس چوکی پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا اہلکار شاہ وزیر ہلاک ہوا۔ ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق اہلکار کو سنائپر فائر سے نشانہ بنایا گیا۔ شاہ وزیر کا تعلق لوئر دیر سے تھا۔
باجوڑ کی ضلع انتظامیہ نے پانچ مزید دیہات کو کلیئر قرار دیتے ہوئے سیرئے ملان، سیرئے میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیرگر قلعہ ترخو کے مکینوں کو واپسی کی اجازت دے دی ہے۔
بنوں کے علاقے داڑے پل پولیس چوکی پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا، جس کے دوران پولیس اہلکار رفیع اللہ شدید زخمی ہوئے۔
دوسری جانب کرم میں ایرانی حمایت یافتہ زینبیون بریگیڈ اور سنی عسکریت پسند گروہ العائشہ بریگیڈ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے چار افراد اغوا اور ہلاک کیے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق دونوں گروپوں کو مقامی انجمن حسینیہ اور انجمن فاروقیہ کی حمایت حاصل ہے، جس سے عللاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C