جنوبی کوریا میں ’قاتل روبوٹ‘ نے ایک اور انسان کو کچل کر ہلاک کر دیا
👁️ 168 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا میں ’قاتل روبوٹ‘ نے ایک اور انسان کو کچل کر ہلاک کر دیا
سیول (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) جنوبی کوریا میں سبزیوں کی پیکیجنگ کے ایک کارخانے میں ایک روبوٹ نے وہاں کام کے دوران ایک شخص کو کچل دیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس تفتیش کررہی ہے کہ آیا مشین غیر محفوظ تھی یا اس میں ممکنہ نقائص تھے۔
جنوبی کوریا کے جنوبی صوبے گوسیونگ کی پولیس کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز پیش آیا۔ جب سبزیوں کے پیکیجنگ کے ایک کارخانے میں روبوٹ کے بازووں نے ایک شخص کو اپنی گرفت میں لے لیا اور اسے کنویئر بیلٹ پر دبا دیا، جس سے اس شخص کا سر اور سینہ زخمی ہو گئے اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا ہے تاہم کہا کہ وہ کارخانوں میں صنعتی روبوٹ کی تنصیب کرنے والی ایک کمپنی کا ملازم تھا اور اس شخص کو کارخانے میں یہ معلوم کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا کہ آیا مشین ٹھیک سے کام کررہی ہے؟
پولیس نے بتایا کہ یہ مشین مذکورہ کارخانے میں زیر استعمال دو اسی طرح کی “پک اینڈ پلیس” روبوٹس میں سے ایک تھی۔ یہ کمپنی سبزیاں دیگر ایشیائی ملکوں میں برآمد کرتی ہے۔
انسانی غلطی کے امکانات کی بھی جانچ
جنوبی کوریا کے زرعی کمپنیوں میں اس طرح کی مشینیں عام ہیں۔
گوسیونگ پولیس میں محکمہ تفتیش کے سربراہ کانگ جن گی کا کہنا تھا کہ،” یہ کوئی جدید ترین یعنی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ نہیں تھا۔ بس ایک ایسی مشین تھی جو صرف ڈبوں کو اٹھاکر کنویئر بیلٹ پر رکھتی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آیا مشین میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا حفاظت کے مسائل تھے۔
ایک اور پولیس اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس اس حادثے میں انسانی غلطی کے امکانات کا بھی پتہ لگارہی ہے۔
مذکورہ افسر نے بتایا کہ روبورٹ کے سینسرز کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ وہ بکسوں کی شناخت کرسکیں اور سکیورٹی کیمرے کے فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہوجانے والا شخص اپنے ہاتھوں میں ایک بکس لے کر روبوٹ کے قریب پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے روبوٹ ممکنہ طورپر متحرک ہو گیا۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ”یہ بہت جدید ترین اور نفیس قسم کی مشین نہیں تھی اور یہ بات صاف ہے کہ روبوٹ انسان کو ہاتھ میں بکس لیے دیکھ کر کنفیوز ہوگیا تھا۔”
روبوٹس کے ہاتھوں انسانوں کی ہلاکت کے مزید واقعات
جنوبی کوریا میں حالیہ برسوں میں حفاظت کے نقطہ نظر سے ایسے دیگر حادثات پیش آچکے ہیں جن میں صنعتی روبوٹس کا عمل دخل رہا ہے۔
مارچ میں گونسان میں جب ایک شخص آٹوپارٹس کے کارخانے میں ایک مشین کی جانچ کررہا تھا تو وہاں ایک مینوفیکچرنگ رو بوٹ نے اسے کچل دیا تھا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔
گزشتہ سال پیونگ ٹائک میں دودھ کے ایک کارخانے میں کنویئر بیلٹ کے قریب نصب کیے گئے روبوٹ نے ایک ملازم کو کچل دیا تھا، جس سے اس کی موت ہو گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C