جنوبی کوریا نے 70 سال قبل ہلاک ہونیوالے 88 فوجیوں کی باقیات چین کو واپس کردیں
👁️ 26 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے 70 سال قبل ہلاک ہونیوالے 88 فوجیوں کی باقیات چین کو واپس کردیں
سیئول (ڈیلی اردو) جنوبی کوریا نے 70 سال قبل ہلاک ہونے والی چینی فوجیوں کی باقیات چین کے حوالے کر دیں۔
چین کا فوجی طیارہ جنوبی کوریا کے انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔
جنوبی کوریا کے 9 فوجی اہلکاروں نے 9 لکڑی کے ڈبے چینی اہلکاروں کو حوالے کیے۔
ان ڈبوں میں 70 سال قبل کورین جنگ کے دوران مرنے والے چینی فوجیوں کی باقیات تھیں جنہیں وصول کرنے کے لیے سیئول میں تعینات چینی سفیر خود موجود تھے۔
آج ہونے والی تقریب میں کل 88 فوجیوں کی باقیات چین کے حوالے کی گئیں۔
South Korea returned the ninth batch of remains of Chinese People's Volunteer Army soldiers to China. A viewing ceremony was held in Incheon Thursday morning, before the remains of 88 soldiers are flown home aboard China's Y-20 military transport aircraft. pic.twitter.com/9hZr90wbWa
— Zhang Heqing (@zhang_heqing) September 16, 2022
قبل ازیں 2014 سے 2021 تک 825 چینی اہلکاروں کی باقیات جنوبی کوریا واپس کرچکا ہے۔
یاد رہے کہ 1950 میں بیجنگ نے کورین علاقے میں ڈھائی لاکھ فوجی بھیجے تھے تاکہ اس وقت کے اتحادی شمالی کوریا کو جنگ میں مدد کی جاسکے۔
شمالی کوریا کے خلاف جنوبی کوریا، امریکا اور دیگر ممالک صف آرا تھے۔
اس جنگ میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
سنہ 2014 کے معاہدے سے اب تک 505 فوجیوں کی باقیات چین بھیجی جا چکی ہیں اور یہ تمام چین کے سالانہ قنگمنگ یا قبروں کی صفائی کے تہوار کی وجہ سے بھیجی گئی ہیں۔ آئندہ تہوار رواں سال چار اپریل کو ہوگا۔
خیال ہے کہ 1950 سے 1953 میں کوریائی جنگ کے دوران 15 لاکھ سے زائد کمیونسٹ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ 30 ہزار کے قریب امریکی، 4 لاکھ جنوبی کورین اور ایک ہزار برطانوی فوجی دستے ہلاک ہوئے جبکہ کم از کم 20 لاکھ کے قریب عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔
دسیوں ہزاروں ایسے ہیں جو لاپتہ کے طور پر درج ہیں اور دونوں کوریاؤں کی جانب سے اب بھی فوجیوں کی باقیات کی تلاش جاری ہے جبکہ وقتاً فوقتاً غیر ملکی فوجیوں کی باقیات واپس لوٹائی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2753 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2554 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C