جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
👁️ 212 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
سیول/پیانگ یانگ(ڈیلی اردو/ڈی پی اے) جزیرہ نما کوریا کی ریاست جنوبی کوریا کمیونسٹ شمالی کوریا کے ساتھ سرحد سے ملحقہ اپنا سکیورٹی بفر زون محدود کر کے وہاں اب تک عائد سخت پابندیوں میں نرمی کر دے گی۔
تقریباً 270 مربع کلومیٹر پر محیط اس جنوبی کوریائی سرحدی علاقے میں مقامی کسانوں کو برسوں سے یہ شکایت تھی کہ اس سکیورٹی بفر زون کے باعث انہیں اپنے کام کاج کے حالات میں مسلسل شدید مسائل کا سامنا رہتا تھا۔
عشروں پہلے کی کوریائی جنگ کے بعد سے یہ دونوں حریف ریاستیں آج تک تکنیکی طور پر حالت جنگ میں ہیں، کیونکہ ان کے درمیان ماضی میں صرف فائر بندی ہوئی تھی اور کوئی باقاعدہ جنگ بندی یا امن معاہدہ طے نہیں پایا تھا۔
جنوبی کوریا میں عشروں سے بڑی تعداد میں امریکہ کے فوجی دستے بھی تعینات ہیں جبکہ دوسری طرف چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا حلیف ملک ہے۔
جزیرہ نما کوریا کی ان دونوں حریف لیکن ہمسایہ اور مختلف سیاسی نظاموں والی ریاستوں کے مابین ایک غیر فوجی علاقہ بھی ہے، جو ڈی ایم زیڈ کہلاتا ہے۔
اس پس منظر میں سیول میں جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی طرف سے بدھ 17 جون کے روز کہا گیا کہ سکیورٹی بفر زون میں عام کسانوں اور مقامی باشندوں کو 2027ء کے آغاز سے مزید کچھ ممنوعہ اور فوجی علاقے تک عام رسائی حاصل ہو جائے گی۔
وزارت دفاع کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا، ’’اگلے سال کے شروع سے دونوں ممالک کے مابین سویلین کنٹرول لائن یا سی سی ایل کہلانے والی لکیر سے جڑا اور فوجی انتظام والا بفر زون کا علاقہ جنوب کی طرف سے 10 کلومیٹر (6.2 میل) سے کم کر کے اوسطاﹰ چھ کلومیٹر کر دیا جائے گا۔‘‘
جنوبی کوریائی وزیر دفاع آن گیو باک نے اپنے ایک بیان میں کہا، ’’ماضی میں سی سی ایل والے علاقے کا تعین اس مقصد کے تحت کیا گیا تھا کہ وہاں عام شہریوں کی رسائی محدود کر دی جائے اور یہ خطہ بلا رکاوٹ عسکری کارروائیوں کے لیے استعمال ہو سکے۔ لیکن حکومت کو ایسے زیادہ سے زیادہ مطالبات بھی سننے کو مل رہے تھے کہ اس زون کا نئے سرے سے تعین کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
ساتھ ہی وزیر دفاع نے کہا، ’’اب حکومت نے سویلین کنٹرول لائن کو ایڈجسٹ کرنے کا ایک ایسا منصوبہ بنایا ہے، جس کا مقصد عملی فیصلوں کو سلامتی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے، اور وہ بھی اس پس منظر میں کہ کم ہوتی ہوئی عسکری افرادی قوت کے باوجود ملٹری آپریشنل شرائط پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔‘‘
اب تک نافذ ملکی قوانین کے تحت جنوبی کوریائی باشندوں کو اس سکیورٹی بفر زون میں رہنے یا وہاں کھیتی باڑی کے لیے ملکی فوج کی طرف سے قبل از وقت خصوصی اجازت لینا پڑتی ہے۔
وزیر دفاع آن گیو باک کے الفاظ میں، ’’ہم اس خطے میں بہتر علاقائی ترقی کو اس طرح یقینی بنائیں گے کہ اس وجہ سے فوجی کارروائیوں کے لیے مکمل تیاری کی ملکی حالت پر بھی کوئی مننفی اثر نہ پڑے۔‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C