جنوبی یمن میں ایس ٹی سی نے تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کر لیا، عدن کے ہوائی اڈے پر افراتفری
👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی یمن میں ایس ٹی سی نے تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کر لیا، عدن کے ہوائی اڈے پر افراتفری
صنعاء (ڈیلی اردو ) یمن میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) نے ملک کے جنوبی حصوں، خاص طور پر تیل سے مالا مال حضرموت صوبے میں اپنا کنٹرول کافی حد تک بڑھا لیا ہے، جس سے حوثی مخالف اتحاد میں دراڑ پڑنے کا خدشہ ہے۔
پیر 12 دسمبر کو یمن کی فضائی حدود مختصر وقت کے لیے بند کر دی گئیں کیونکہ سعودی قیادت والے اتحاد نے پروازوں کے لیے مطلوبہ اجازت نامے جاری نہیں کیے۔ ایک یمنی سرکاری عہدیدار کے مطابق یہ اقدام STC کی حالیہ کارروائیوں، بشمول حضرموت کے بڑے حصے پر قبضے، کے خلاف سعودی پیغام تھا۔ اس دوران جنوبی شہر عدن کے ہوائی اڈے پر پروازیں معطل ہو گئیں، جس سے سینکڑوں مسافر متاثر ہوئے، تاہم بعد میں پروازوں کا عمل بحال کر دیا گیا۔
ایس ٹی سی، جسے متحدہ عرب امارات کی مالی اور تربیتی حمایت حاصل ہے، نے سیئون شہر، تیل کے اہم ذخائر اور توانائی کی تنصیبات پر قبضہ کر لیا اور حکومتی عمارات پر جنوبی یمن کا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ اس نے اپنے کنٹرول کو عمان کی سرحد سے ملحق المہرہ صوبے تک بڑھا دیا ہے۔ ایس ٹی سی کے حامی جنوبی یمن میں آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، جیسا کہ 1967 سے 1990 تک تھا۔
حکومت کی طرف سے صدراتی کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی نے ایس ٹی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ مقبوضہ علاقوں سے دستبردار ہو جائیں اور خبردار کیا ہے کہ یکطرفہ اقدامات ریاست کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایس ٹی سی کی یہ پیش رفت یمن میں طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی کے مترادف ہے اور خطے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5168 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C