جنوبی، شمالی وزیرستان اور بنوں میں صحافیوں کے گھروں پر حملے
👁️ 310 بار دیکھا گیا
جنوبی، شمالی وزیرستان اور بنوں میں صحافیوں کے گھروں پر حملے
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان لوئر، شمالی وزیرستان اور بنوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحافیوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کے تین الگ الگ واقعات پیش آئے ہیں، جن میں ایک حملے کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوگئے، تاہم دیگر دو واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ڈیلی اردو کے نمائندے لعل وزیر کے گھر پر راکٹ فائر کیا۔ راکٹ کا گولہ بیٹھک کے دروازے کے قریب آ کر گرا، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسی طرح بنوں میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے وابستہ صحافی احسان خٹک کے گھر پر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ گولیاں گھر کے مرکزی دروازے پر لگیں، تاہم اہلِ خانہ محفوظ رہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوہ میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک گھر ڈرون حملے کی زد میں آ گیا۔
مقامی صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ زاہد جان (عرف زاہد وال) کے مطابق کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کے نتیجے میں ان کے ماموں کے تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی مرکزِ صحت منتقل کیا گیا۔
زاہد جان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور ایک ہی احاطے میں متعدد گھرانے مقیم ہوتے ہیں، جس کے باعث جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔
ان واقعات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ یا سیکیورٹی حکام کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی نوعیت اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات تشویشناک ہیں اور صحافیوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان واقعات کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے تعین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی آپریشنز اور مسلح کارروائیوں کے دوران ماضی میں بھی عام شہریوں اور میڈیا نمائندگان کے مکانات متاثر ہونے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں، تاہم اکثر معاملات قومی سطح پر توجہ حاصل نہیں کر پاتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26272 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15520 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11801 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7386 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C