جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی ہلاک، 10 زخمی
👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی ہلاک، 10 زخمی
غزہ (ڈیلی اردو) مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں تین فلسطینی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف کی جمعہ 17 جون کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی دستوں کی کارروائیوں میں اس اضافے کی تازہ ترین مثال مغربی کنارے کے علاقے میں مسلح فلسطینیوں کا گڑھ سمجھے جانے والے جنین کیمپ میں وہ فوجی آپریشن ہے، جس میں تین فلسطینی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق یہ تین فلسطینی اس وقت مارے گئے، جب دوران سفر ان کی گاڑی پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی۔
اس کے برعکس اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ جنین میں دو مقامات پر اسلحے کی تلاش کے لیے آپریشن کر رہی تھی کہ جب فوجی پہلے مقام پر پہنچے تو ان پر فائرنگ ہونے لگی، جس کے جواب میں بھی فائرنگ کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ دوسرے مقام کی طرف جاتے ہوئے اُسے سڑک کنارے ایک مشکوک گاڑی نظر آئی تھی۔
موقع پر موجود اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے بتایا کہ اس نے تین فلسطینیوں کی لاشیں اور گولیوں سے چھلنی ایک سفید گاڑی دیکھی۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ہلاک شدگان کی شناخت ہو چکی ہے۔ ان میں سے ایک کی عمر تیئیس برس تھی جبکہ باقی دونوں چوبیس چوبیس برس کے تھے۔
رواں سال کے شروع میں متعدد حملوں میں اسرائیل میں 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سے اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مقبوضہ کنارے میں کئی مرتبہ چھاپے مارے ہیں، جس دوران گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں، خاص طور پر ان فلسطینیوں کے آبائی علاقوں کے آس پاس جو ان حملوں میں ملوث تھے۔
آج کی گئی کارروائی کے بارے میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی، اس میں سے رائفلیں، ایک سب مشین گن اور چند دیگر ہتھیار بھی ضبط کر لیے گئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں جائے وقوعہ پر فائرنگ کے تبادلے کو دیکھا اور اس کا شور بھی سنا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں ایک دوسری فوٹیج میں گولیوں سے چھلنی اور خون کے دھبوں والی ایک ایسی گاڑی بھی نظر آئی، جس کا مقامی باشندے جائزہ لیتے دکھائی دیے۔ رات کے وقت کی گئی اس اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد جنین کے ہسپتال کے باہر سینکڑوں مشتعل باشندے جمع ہو گئے تھے، جو اسرائیل مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے تینوں فلسطینیوں کی لاشوں کو اسٹریچرز پر ڈال کر جلوس بھی نکالا۔ ان ہلاک شدگان کو آج جمعے کی نماز کے بعد دفنا دیا گیا۔
اسرائیل نے 1967ء کی مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران مغربی اردن کے فلسطینی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ فلسطینی اس علاقے کو مستقبل کی اپنی آزاد ریاست کے ایک حصے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8946 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3557 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C