جوہری مذاکرات سے قبل ایران کی جنگی مشقیں
👁️ 34 بار دیکھا گیا
جوہری مذاکرات سے قبل ایران کی جنگی مشقیں
تہران (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) ایران کی سالانہ فوجی جنگی مشقوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ان فوجی مشقوں میں ایرانی افواج کے سبھی عسکری دھڑے شریک ہیں۔ ان مشقوں کا علاقہ خلیج عمان کی اہم اسٹریٹیجک ساحلی پٹی ہے۔
ایرانی جنگی مشقوں کو ”ذوالفقار چودہ سو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ان مشقوں میں ایرانی افواج کے بری، ہوائی اور بحری دستے شریک ہیں۔ ایرانی ٹیلی وژن کے مطابق خصوصی تربیت یافتہ اور ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز بھی جنگی مشقوں میں شامل ہیں۔
ایرانی فوج نے خلیج عُمان کی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ ایک ملین مربع کلومیٹر ( تین لاکھ چھیاسی ہزار ایک سو میل) پر پھیلے وسیع علاقے میں اپنی سالانہ جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ مشقوں کا علاقہ مشرق میں آبنائے ہُرمز کے نزدیک جا پہنچتا ہے۔ ان مشقوں میں فوج کے مشینی یا میکانائزڈ دستے بھی شریک ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ذوالفقار فورٹین ہنڈرڈ نامی مشقیں اصل میں اس کا تعین کریں گی کہ ملکی فوج کسی بھی غیر ملکی جارحیت، فوج کشی اور دھمکیوں کا سامنا کرنے کے لیے کس حد تک تیار اور چوکس ہے؟
ان مشقوں میں ایرانی فضائی فوج کے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور ٹرانسپورٹ طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ خلیج عُمان میں ایرانی بحری فوج کے دستے حصہ لینے کے لیے موجود ہیں۔ ان میں تیز رفتار مانیٹرنگ کشتیاں، جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں شامل ہیں۔
ابھی تک ایرانی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ فوجی مشقوں کا اختتام کب ہو گا؟
ایرانی جوہری مذاکرات
جنگی مشقوں کا علاقہ اسٹریٹیجک نوعیت کی آبنائے ہُرمز سے صرف ایک کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اسی آبنائے ہُرمز کے راستے دنیا کی بیس فیصد تیل کی تجارت ہوتی ہے۔ تیل کے بحری جہاز آبنائے ہُرمز سے گزر کر خلیج عُمان اور بحر ہند میں اپنا آگے کا سفر جاری رکھتے ہیں۔
ان مشقوں کا آغاز ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری بات چیت دوبارہ شروع ہونے میں صرف تین ہفتے رہ گئے ہیں۔ یہ بات چیت انتیس نومبر کو ویانا میں شروع ہو گی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2015 کی جوہری ڈیل سے سن 2018 میں یک طرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ تہران حکومت پر انتہائی سخت اقتصادی پابندیوں کا بھی نفاذ کر دیا تھا۔
ایرانی جوہری پروگرام
ایران جوہری ڈیل کے منافی عمل کرتے ہوئے اپنے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو بھی بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں ایران نے واضح کیا تھا کہ اِس وقت اُس کے پاس دو سو دس کلوگرام (چار سو تریسٹھ پاؤنڈ) ایسا یورینیم ہے، جو بیس فیصد سے زائد افزودہ ہے۔
سن 2015 کی ڈیل کے تحت ایران کو 3.67 فیصد سے بلند سطح کی یورینیم افزودگی کی ممانعت تھی۔ ایران نے یورینیم افزودگی کی شرح بڑھانے کا عمل ٹرمپ دور کی اقتصادی پابندیوں کے جواب میں شروع کیا تھا۔
اس جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اب بھی اصرار کرتا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار سازی کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ملکی جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے جاری رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب مغربی ممالک اور اسرائیل کے خدشات ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8924 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2535 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1973 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C