24/May/2026

جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں، دنیا کو یقین دلانے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر

👁️ 260 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں، دنیا کو یقین دلانے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر

جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں، دنیا کو یقین دلانے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر

تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران دنیا کو یقین دلانے کے لیے تیار ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں۔

 

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق صدر پزشکیان نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ ’آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت سے قبل بھی ہم نے اعلان کیا تھا اور آج دوبارہ اسے دہرانے جا رہے ہیں کہ ہم دنیا کو یہ یقین دلانے کے لیے تیار ہیں کہ ہم جوہری ہتھیار نہیں چاہتے۔‘

 

ارنا کے مطابق ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران ’خطے میں عدم استحکام نہیں چاہتا‘ بلکہ ’اسرائیلی حکومت ہی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘

 

تاہم انھوں نے واضح کیا کہ ایرانی مذاکرات کار ’ملک کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘

 

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے عندیہ دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج مذاکرات سے متعلق کوئی اہم اعلان کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C