جہاں کہیں بھی ہوں، حماس رہنماؤں پر حملہ ہو سکتا ہے، اسرائیلی وزیراعظم
👁️ 292 بار دیکھا گیا
جہاں کہیں بھی ہوں، حماس رہنماؤں پر حملہ ہو سکتا ہے، اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ حماس کے رہنماؤں پر، چاہے وہ "جہاں کہیں بھی ہوں"، مزید حملوں کے امکان کو مسترد نہیں کرتے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر تبادلۂ خیال کے لیے قطر میں دوحہ اجلاس کر رہے ہیں۔
دوحہ میں نو ستمبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا تھا، جس کی عالمی سطح پر تقریباً سبھی ممالک نے مذمت کی۔ حماس کے مطابق اس حملے میں اس کے پانچ ارکان ہلاک ہوئے، تاہم اعلیٰ قیادت محفوظ رہی۔ حملے میں قطر کی داخلی سکیورٹی فورسز کا ایک رکن بھی ہلاک ہوا۔
دوحہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیلی حملے کو "بزدلانہ اور غدارانہ" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت حماس کے رہنما امریکی ثالثی کی جنگ بندی تجویز پر غور کر رہے تھے، جو قطر اور مصر نے پیش کی تھی۔
قطر میں اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات میں پیچیدگی پیدا ہوئی اور متحدہ عرب امارات و اسرائیل کے تعلقات میں بھی تناؤ بڑھ گیا، جو 2020 میں قائم ہوئے تھے۔
یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حملے کے نتائج سے متعلق حتمی رپورٹ حاصل کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق روبیو اسرائیل کے دورے کے بعد قطر بھی جائیں گے۔
روبیو نے قطر پر زور دیا کہ وہ غزہ کے تنازعے کے حل میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ قطر غزہ میں قید 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی قطر میں اسرائیلی حملے پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی اور اتوار کو کہا کہ اسرائیل کو محتاط رہنا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 257 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C