حماس سیزفائر معاہدے کا احترام نہیں کر رہی، اسرائیلی وزیر اعظم کا الزام
👁️ 106 بار دیکھا گیا
حماس سیزفائر معاہدے کا احترام نہیں کر رہی، اسرائیلی وزیر اعظم کا الزام
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس پر غزہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ملکی کابینہ سے اس معاہدے کی منظوری کو مؤخر کر دیا ہے، جب کہ حماس نے ان اسرائیلی الزامات کو رد کیا ہے۔
امریکی، مصری اور قطری ثالثی میں غزہ سیزفائر معاہدے کا اعلان بدھ کی رات کیا گیا تھا۔ اس ڈیل کا اطلاق اتوار کے روز سے ہونا ہے جب کہ اسرائیل کی جانب سے اس کی باقاعدہ منظوری ملکی سکیورٹی کابینہ کی توثیق کے ذریعے دی جائے گی۔ تاہم اس ڈیل کے اعلان کے بعد غزہ میں گزشتہ شب اسرائیلی فضائی حملوں میں 77 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس ڈیل کے تحت ابتدا میں چھ ہفتوں کے لیے فائربندی کی جانا ہے، جب کہ اس دوران غزہ سے بتدریج اسرائیلی فوجی انخلا ہونا ہے اور حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کو اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جانا ہے۔
اس ڈیل سے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں تیزی کی امید کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں غزہ سے متصل مصری سرحد پر العریش کے علاقے میں سینکڑوں امدادی ٹرک غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں۔
اسرائیل نے اس ڈیل کو باقاعدہ طور پر ابھی قبول نہیں کیا
اسرائیل کی جانب سے اس ڈیل کی باقاعدہ توثیق سکیورٹی کابینہ کی منظوری سے نتھی ہے۔ جمعرات کے روز اس بابت کابینہ کا اجلاس ہونا تھا، تاہم وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس پر اس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کابینہ کا اجلاس مؤخر کر دیا ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ”اسرائیلی کابینہ کا اجلاس اس وقت تک نہیں ہو گا جب کہ ثالث اسرائیل کو باضابطہ طور پر یہ نہیں بتا دیتے کہ حماس اس معاہدے کے تمام نکات کو قبول کرتی ہے۔‘‘
دوسری جانب حماس کے ایک سینیئر عہدیدار عزت الرشیق نے کہا کہ ان کی تنظیم بدھ کے روز اعلان کردہ فائربندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت اس معاہدے کو روکنے کی حامی ہے، تاہم ان کی کابینہ میں شامل زیادہ تر وزراء کی جانب سے اس ڈیل کی منظوری کی توقع کی جا رہی ہے۔
سیزفائر سے استحکام پیدا ہو گا، روس کو امید
روس کی جانب سے غزہ سیزفائر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسے اس ڈیل سے خطے میں استحکام کی امید ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، ”سیزفائر ڈیل خطے میں اسرائیلی فلسطینی تنازعے اور کشیدگی میں کمی اور ایک طویل المدتی استحکام کے لیے بہت اہم قدم ہے۔‘‘
تاہم اسرائیلی کابینہ کی جانب سے اس ڈیل کی منظوری نہ ہونے پر روس نے محتاط تبصرہ کیا ہے۔ روسی بیان کے مطابق ماسکو اس سلسلے میں آئندہ کی پیش رفت کا منتظر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کا بڑا قدم، بحیرۂ احمر کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی بحری اتحاد
30/July/2026 👁️ 370 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
30/July/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
30/July/2026 👁️ 958 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
30/July/2026 👁️ 440 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
30/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا
30/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8997 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4870 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3745 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3614 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2598 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2346 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C