حوثیوں کو ایرانی فنڈز کی فراہمی میں معاونت کا الزام، امریکہ کی نئی پابندیاں
👁️ 103 بار دیکھا گیا
حوثیوں کو ایرانی فنڈز کی فراہمی میں معاونت کا الزام، امریکہ کی نئی پابندیاں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) حوثی عسکری گروپ کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے بعد امریکہ نے جمعرات کو یمنی تحریک کو ایرانی مالی امداد کی فراہمی میں سہولت کاری کا الزام لگاتے ہوئے کرنسی کا تبادلہ کرنے والی تین کمپنیوں اور ایک شخص پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں سے دو کرنسی ایکس چینج کمپنیاں یمن میں جب کہ ایک ترکیہ میں ہے۔
محکمہ خزانہ کے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جینس کے امور سے متعلق معاون وزیر برائن نیلسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے اقدامات حوثیوں کے لیے فنڈز کی غیرقانونی ترسیل کو محدود کرنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی بین الاقوامی جہازرانی پر حملے کرتے رہتے ہیں جس سے خطے کے مزید غیر مستحکم ہونے کے خطرات ہیں۔
پابندیوں کا ہدف بننے والے ادارے اور افراد کے امریکی اثاثے منجمد ہو جاتے ہیں اور امریکیوں کو عمومی طور پر ان سے لین دین کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تازہ پابندیوں میں ایک ایسے نیٹ ورک کو ہدف بنایا گیا ہے جس کے ذریعے ایران کے ایک فنانسر سید الجمال حوثیوں کو ایران سے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔
پابندیوں کا نشانہ بننے والی مالیاتی کمپنیوں میں الامان کارگو اثالت لمیٹڈ شامل ہے جس کے بارے میں محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کور اس کمپنی کے ذریعے حوثیوں کی فنڈنگ کرتی ہے۔
دوسری دو کمپنیاں صنعا میں قائم نابکو منی ایکس چینج اینڈ رمیٹینسز اور الرودہ ایکس چینج اینڈ منی ٹرانسفر ہیں، جو حوثیوں کی رقوم کی منتقلی میں ملوث ہیں۔
حوثیوں نے 19 نومبر سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں ایک درجن سے زیادہ بحری جہازوں پر ڈرون اورمیزائلوں سے حملہ کیا ہے یا انہیں پکڑا ہے جس کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جنگ کی بین الاقوامی لاگت میں اضافہ کرنا ہے۔ اسرائیل نے یہ فوجی کارروائی 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل کے اندر ایک بڑے حملے کے ردعمل میں شروع کی ہے۔
حماس کے حملے میں اسرائیل میں 1140 افراد ہلاک ہوئے اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔جب کہ اسرائیل کی فوجی کارروائی سے غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 21 ہزار سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔
امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے جنگی جہازوں نے علاقے میں حوثیوں کی طرف سے داغے گئے کئی ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرایا ہے۔حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں اپنے حملے جاری رکھیں گے۔
حوثی تحریک کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔
امریکہ خطے میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ایک نئی بحری ٹاسک فورس کی قیادت کر رہا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران حوثیوں کو ہتھیار، مالی وسائل اور حملوں سے منسلک امداد اور راہنمائی فراہم کرتا ہے جب کہ ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C