حکومت اور فوج کا صبر لبریز، شدت پسندوں کو پناہ دینے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے، خواجہ آصف
👁️ 209 بار دیکھا گیا
حکومت اور فوج کا صبر لبریز، شدت پسندوں کو پناہ دینے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے، خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو ) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پارلیمان میں جمعرات کو کہا ہے کہ حکومت اور فوج کا صبر لبریز ہو چکا ہے اور جو لوگ شدت پسندوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں انہیں اب نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں intelligence-based آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور کارروائی کے نتیجے میں شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک آواز ہو کر فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
پاکستانی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سات اور آٹھ اکتوبر کی درمیانی شب اورکزئی آپریشن میں 19 شدت پسند ہلاک اور ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر سمیت 11 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
خواجہ آصف نے پارلیمان سے خطاب میں کہا: “اگر کسی گاؤں یا پناہ گاہ سے نکل کر شدت پسند ہمارے فوجی قافلے پر حملہ آور ہوں تو اس کے جواب میں عام افراد کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ جہاں ان کی پناہ گاہیں ہوں گی وہاں کے لوگوں کو بھی بھگتنا پڑے گا، اور جو لوگ انھیں پناہ گاہیں مہیا کرتے ہیں ان کو بھی بھگتنا پڑے گا۔”
وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ "بہت ہو چکا، پاکستان کی حکومت اور فوج کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے" اور جو لوگ شدت پسندوں کی مذمت کرنے سے کتراتے ہیں وہ قابلِ قبول نہیں ہیں۔ ان کے الفاظ میں: “یا تو آپ اُن کے ساتھ ہیں یا ہمارے ساتھ۔ دہشتگردوں کے لیے کسی بھی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔”
خواجہ آصف نے تجویز دی کہ اگلے ایک دو روز میں ایک وفد کابل بھیجا جائے تاکہ افغان حکام کو واضح طور پر بتایا جائے کہ یہ صورتِ حال ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ تین سال قبل افغانستان کے دورے کے دوران انہوں نے اس مسئلے کو افغان حکام کے سامنے اٹھایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہاں موجود چھ، سات ہزار نامعلوم افراد کو کنٹرول کیا جائے اور ان کی پناہ گاہیں بند کی جائیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغان حکام نے اس وقت کہا تھا کہ اگر پاکستان انہیں 10 ارب روپے دے دے تو وہ ان افراد کو اپنے مغربی صوبوں میں منتقل کر دیں گے، مگر افغان حکام کوئی مستقل ضمانت دینے کے لئے تیار نہیں تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4417 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C