خامنہ ای سمیت ایران کی اہم شخصیات کو ہلاک کرنا میرے لیے اعزاز ہے، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 171 بار دیکھا گیا
خامنہ ای سمیت ایران کی اہم شخصیات کو ہلاک کرنا میرے لیے اعزاز ہے، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو مارنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور انہوں نے ایرانی رہنماؤں کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے واشنگٹن میں آدھی رات کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا، ’’وہ (ایرانی قیادت) 47 برس سے دنیا بھر میں بے گناہ لوگوں کو مار رہے تھے اور اب میں، امریکہ کا 47 واں صدر، انہیں مار رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔‘‘
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو شروع کی گئی جنگ کے بعد ایران کے طویل عرصے تک سپریم لیڈر رہنے والے علی خامنہ ای سمیت متعدد اہم ایرانی رہنما اور فوجی کمانڈر ہلاک ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ نے جنگ کی کامیابی پر سوال اٹھانے والی میڈیا رپورٹوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان خبروں سے غلط تاثر ملتا ہے کہ امریکہ جنگ نہیں جیت رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی فوج کو بری طرح تباہ کیا جا رہا ہے اور اس کی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکہ کے پاس بے مثال عسکری طاقت، لامحدود گولہ بارود اور کافی وقت موجود ہے۔
ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جمعہ کو ایران پر اب تک کی جنگ میں سب سے زیادہ شدید بمباری کی جائے گی۔ انہوں نے جمعے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ آج تہران کی فضاؤں میں امریکہ کی جانب سے حملوں کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3554 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C