خانیوال: لانگ مارچ کے دوران آصفہ بھٹو ڈرون حملے میں زخمی ہوگئیں
👁️ 36 بار دیکھا گیا
خانیوال: لانگ مارچ کے دوران آصفہ بھٹو ڈرون حملے میں زخمی ہوگئیں
خانیوال (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری حکومت مخالف مارچ کے دوران خانیوال میں ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہوگئیں اور ویڈیو ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصفہ بھٹوزرداری کنٹینر کے اوپر اپنے بھائی اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہیں اور جیسے ہی ڈرون ان کی طرف برھتا ہے تو وہ بچنے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں آصفہ بھٹو ڈرون لگنے سے زخمی ہو گئیں ، پی پی انتظامیہ کے مطابق ڈرون سما ٹی وی کا تھا ، بار بار منع کرنے کے باوجود کنٹینر کے قریب ڈرون اڑایا جاتا رہا ۔ #PPP pic.twitter.com/2VBBcnMpcF
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 4, 2022
آصفہ بھٹو نے ڈرون کیمرے سے بچنے کی کوشش کی لیکن انہیں چوٹ لگی اور زخمی ہوئیں۔
ڈان نیوز نے رپورٹ میں بتایا کہ ڈرون کیمرا پی پی پی کے مارچ کی کوریج کے لیے استعمال کیا جارہا تھا اور اس دوران یہ واقعے پیش آیا جبکہ آصفہ بھٹو فوری طور پر کنٹینر کے اندر چلی گئیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے سیکیورٹی عملے نے واقعے کے بعد ڈرون آپریٹر کو دھرلیا تاہم نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق بلاول نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ محض حادثہ ہے یا سوچا سمجھا واقعہ ہے۔
حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ حکومت نے واقعے کے بعد فوری طور پر جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘ریسکیو 1122 ٹیم اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹڑ بابر (ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات جنرل سرجن) فوری طور پر کنٹینر میں چلے گئے جو کنٹینر کے قریب تعینات تھے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘آصفہ بھٹو زرداری کو معمولی کٹ لگا اور ہاتھ میں زخم آیا’۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون ‘اطلاعات کے مطابق ایک میڈیا ہاؤس کا تھا’۔
1/ During the PPP long march, at Lahorr Morr Khanewal, a drone camera (reportedly belonging to media house) covering the long march, hit Ms. Aseefa Zardari at 17:30 hrs, when she accompanied Mr. Bilawal Zardari on the container.
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) March 4, 2022
بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو اس واقعے میں زخمی ہوئی تھیں اور طبی عملے نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن آصفہ نے انکار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آصفہ کا اصرار تھا کہ وہ صرف بنڈیج سے ٹھیک ہوجائیں گے۔
بعد ازاں آصفہ کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ان کی تصویر بھی جاری کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی پیشانی کے دائیں جانب بینڈیج لگا ہوا ہے۔
♥️ @AseefaBZ pic.twitter.com/7qMm1YLx5d
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 4, 2022
واقعے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ کی خیریت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ کو چوٹ نہیں آئی ہو، آپ اور تمام شرکا محفوظ رہیں۔
Hope you are not hurt @AseefaBZ
May you and all the participants stay safe. Prayers ????— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 4, 2022
خیال رہے کہ حکومت کے خلاف پی پی پی کا مارچ 27 فروری کو کراچی سے شروع ہوا تھا اور اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور اس وقت پنجاب کے شہر خانیوال میں پہنچا ہے۔
شیڈول کے مطابق مارچ کے شرکا 34 مختلف شہروں اور قصبوں سے ہوتے ہوئے 8 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C