خلیجی خطے میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے: امریکی جنرل کا دعویٰ
👁️ 136 بار دیکھا گیا
خلیجی خطے میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے: امریکی جنرل کا دعویٰ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتے امریکی بحری جنگی جہاز نے خلیجی خطے میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔
جنگی بحری جہاز ‘یو ایس ایس باکسر’ پر موجودگی کے دوران ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ نے ایک سفر میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔
انہوںنے مزید کہا کہ اس وقت صورت حال کافی پیچیدہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے ایران کے دو ڈرون مار گرائے۔ ہوسکتا ہے کہ دو سے بھی زیادہ ہوں مگر دو طیاروں کے گرائے جانے کا یقین ہے۔
‘سی بی ایس’ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جنرل میکنزی کام مزید کہنا تھا کہ ایران کا ایک ڈرون طیارہ امریکی راڈار سے غائب ہوگیا جب کہ دوسرے کو پانی میں مار گرایا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایران کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایران نے اپنے کسی طیارے کے مار گرائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ امریکا نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون مار گرایا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کاایک ڈرون طیارہ وارننگ کو نظرانداز کرکے جنگی جہاز کے ایک ہزار میٹر قریب پہنچ گیا جسے مار گرایا گیا تھا۔ ایران کا ایک ڈرون طیارہ ‘یو ایس باکسر’ پرموجود اہلکاروں نے نشانہ بنایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C