خواجہ معین الدین چشتی عرس: بھارت کا پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار
👁️ 100 بار دیکھا گیا
خواجہ معین الدین چشتی عرس: بھارت کا پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 3 سے 14 فروری تک جاری رہنے والے سالانہ عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو آخری لمحات میں ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے ایک بیان میں مذہبی سیاحوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارتخانے نے وزارت سے کہا تھا کہ عرس کے لیے زائرین کی روانگی کے لیے ان کی جانب سے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) کے مطابق تمام تر تیاریاں مکمل کریں۔
جس کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے زائرین لاہور پہنچ گئے تاہم آخری لمحات میں ان کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا گیا جس کی وجہ سے ان کے احساسات مجروح ہوئے ہیں اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ زائرین کے ساتھ کیے گئے ناروا سلوک کے معاملے کو بھارت کے ساتھ وزارت خارجہ کی سطح پر اٹھایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کورونا وائرس کے بہانے 1974 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کیے گئے مذہبی درگاہوں کی زیارت سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس کے برعکس پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے آنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کو سہولیات فراہم کی ہے تاکہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھی پاکستان گزشتہ دو سال سے ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزے فراہم کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C