خوست کی فضاؤں میں ڈرونز پر طالبان کی فائرنگ، شہریوں میں خوف و ہراس
👁️ 126 بار دیکھا گیا
خوست کی فضاؤں میں ڈرونز پر طالبان کی فائرنگ، شہریوں میں خوف و ہراس
کابل(ڈیلی اردو)افغانستان کے صوبہ خوست میں فضا میں پرواز کرنے والے نامعلوم ڈرونز پر طالبان جنگجوؤں کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث بعض علاقوں میں شہریوں میں خوف و تشویش پھیل گئی۔
ذرائع نے افغان میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کی شام خوست شہر اور سراباغ کے علاقوں میں ڈرونز کی موجودگی کے دوران طالبان جنگجوؤں نے ان کی جانب مسلسل فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی اور بعض مقامات پر گولیاں چلنے کی آوازیں واضح طور پر سنی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باوجود ڈرونز نے خوست کی فضاؤں میں پرواز جاری رکھی اور انہیں مار گرائے جانے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ مسلسل فائرنگ کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا ہوا، تاہم فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران خوست سمیت افغانستان کے مختلف صوبوں کی فضاؤں میں ڈرونز کی پروازوں سے متعلق متعدد اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔ تاہم ان ڈرونز کی ملکیت، آپریشن کے مقصد اور خوست میں ان کی موجودگی کی وجوہات کے بارے میں تاحال واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C