خیبر: تیراہ وادی میں پاکستانی بمباری، عورتوں اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد ہلاک
👁️ 1234 بار دیکھا گیا
خیبر: تیراہ وادی میں پاکستانی بمباری، عورتوں اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں پاکستانی فضائی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی صحافیوں کے مطابق یہ حملہ رات تقریباً 2 بجے آکا خیل شاڈلہ کے قریب مترے درہ میں کیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جیٹ طیاروں نے علاقے میں پانچ سے زائد گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے باعث عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
ڈیلی اردو کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق خیال اکبر آفریدی کے گھر پر پاکستانی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں 12 بچے، 6 خواتین اور 2 مرد شامل تھے۔ اس حملے میں دیگر گھروں کے 5 عام شہری بھی مارے گئے، یوں کل ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب ریاستی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی تیراہ کے مذکورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، اور اس دوران متعدد شدت پسند مارے گئے۔ تاہم، مقامی ذرائع اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ حملے میں زیادہ تر عام شہری متاثر ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق متاثرہ گاؤں میں امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے زخمیوں کو اسپتالوں تک منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ وادی تیراہ گزشتہ کئی برسوں سے فوجی کارروائیوں اور عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے باعث بدامنی کا شکار رہی ہے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5303 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C