خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول کا استاد ہلاک
👁️ 149 بار دیکھا گیا
خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول کا استاد ہلاک
باڑہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری سکول کے استاد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول میں پڑھانے والے برقمبرخیل توت ڈھنڈ کے رہائشی سخی جان آفریدی سکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد کے فائرنگ کا نشانہ بنے۔
پولیس کا کہنا ہے نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتول سخی خان کے بیٹوں سمیع اللہ آفریدی اور ثاقب آفریدی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف آیف آئی آر درج کر دی ہے۔ ایس ایچ او ہردم گل نے بتایا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس کے بقول مقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی جبکہ بظاہر یہ معلوم نہیں کہ ملزمان نے سکول کے استاد کو کیوں قتل کردیا۔
اس سے قبل 4 مئی کو ضلع کرم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چار شیعہ اساتذہ سمیت 7 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تب پش آیا جب اس روز کرم کے شلوزان روڈ پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص کو مار دیا گیا۔
اس واقعہ کے بعد ضلع کرم میں 18 روز تک تمام تعلیمی بند کردیئے تھے جو گزشتہ روز دوبار کھول دئیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C