31/August/2025

خیبر میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 فوجی ہلاک، جوابی کارروائی میں سینئر طالبان کمانڈر سیف اللہ بدری ہلاک

👁️ 413 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 فوجی ہلاک، جوابی کارروائی میں سینئر طالبان کمانڈر سیف اللہ بدری ہلاک

خیبر میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 فوجی ہلاک، جوابی کارروائی میں سینئر طالبان کمانڈر سیف اللہ بدری ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے باڑہ رائفل نمبر 163 ونگ پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 جوان ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شکیل، گلفام اور اول زمان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں شپاہی معسود احتر، سپاہی عدیل اور سپاہی عثمان شامل ہیں۔

 

سرکاری حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ اسی دوران آمنے سامنے کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔

 

بعد ازاں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دھڑے  جماعت الاحرار نے تصدیق کی ہے کہ سینئر طالبان کمانڈر سیف اللہ بدری ہفتے کے روز خیبر قبائلی ضلع میں ہلاک ہو گئے۔ 

 

جماعت الاحرار کے رہنما سربکف مہمند کے مطابق بدری اس وقت ہلاک ہوئے جب سکیورٹی فورسز نے ایک چیک پوسٹ پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ کی۔ وہ خیبر ضلع میں جماعت الاحرار کے اہم کمانڈروں میں شامل تھے اور جماعت کے بانی رکن اسد آفریدی کے بہت قریب تھے۔ انہیں ایک سنائپر حملے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔ بدری قاری اسماعیل کی ہلاکت کے بعد تقریباً چھ ماہ سے جماعت الاحرار کے امور کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C