23/June/2023

خیبر: وادی تیراہ میں بم ڈسپوزل ٹیم پر فائرنگ، سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: وادی تیراہ میں بم ڈسپوزل ٹیم پر فائرنگ، سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی

خیبر: وادی تیراہ میں بم ڈسپوزل ٹیم پر فائرنگ، سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں میدان کے مقام پر ایک حملے کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کے ساتھ راستے کی صفائی کا کام کر رہے تھے کہ اس دوران ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C