25/August/2025

خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ دو فوجی ہلاک

👁️ 417 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ دو فوجی ہلاک

خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ دو فوجی ہلاک

خیبر (ع  ا) پاکستان کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ وادی تیراہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں 27 بریگیڈ کے انڈر کمانڈ علاقے میں موجود یونٹ 31 بلوچ کی سالار پوسٹ پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک علی حسن جان اور سپاہی نبی جان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C