خیبر پختونخوا: مالاکنڈ میں پولیس اور لیویز کو ضم کرنے کی منظوری
👁️ 187 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: مالاکنڈ میں پولیس اور لیویز کو ضم کرنے کی منظوری
پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) خیبر پختونخوا کی صوبائی ٹاسک فورس نے سابق قبائلی اضلاع میں ایلیٹ فورس کے قیام جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں لیویز اور پولیس کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی زیر صدارت منعقدہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں پولیس فورس کو امن وامان کی موجودہ صورت حال کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں ایلیٹ فورس قائم کرتے ہوئے ان کی جدید طرز پر تربیت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ٹاسک فورس نے غیرمجاز افراد کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بلانے کی ہدایت کی۔
ٹاسک فورس نے پشاور میں سیف سٹی پراجیکٹ اور فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی جبکہ جنوبی وشمالی وزیرستان اور اورکزئی میں ججوں و عدالتی عملہ کی منتقلی کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے ضم اضلاع کا اجلاس ہر دو مہینے بعد باقاعدگی سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نگران وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ مرکز کی جانب سے مالی وسائل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار اور ضم اضلاع کے مسائل حل نہیں ہوپا رہے۔
صوبائی ٹاسک فورس نے صوبہ میں ہائی سکورٹی جیل تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ ضم اضلاع کے لیے تعلیمی اور معاشی پلان بھی تیار کرلیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4850 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3598 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2577 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2330 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C