خیبر پختونخوا میں 1351 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر، اربوں روپے کا انعام
👁️ 627 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 1351 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر، اربوں روپے کا انعام
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 1351 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ اس فہرست میں شامل افراد پر مجموعی طور پر 4 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
سی پی او پشاور کے مطابق ان دہشت گردوں میں سے 676 افراد کا شناختی کارڈ ڈیٹا بھی موجود ہے، جس سے ان کی شناخت اور گرفتاری میں مزید آسانی ہوگی۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ پشاور میں 185 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
شمالی وزیرستان میں 129، بنوں میں 117 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 111 دہشت گرد شامل ہیں۔
اسی طرح خیبر میں 72، کوہاٹ میں 65، جبکہ اپر دیر، لوئر دیر اور لکی مروت میں 55،55 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت لگائی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ اقدام صوبے بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور مطلوب دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انعامی فہرست سے مقامی آبادی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کی شناخت میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ انعامی فہرست باقاعدہ طور پر مقامی تھانوں اور حساس اداروں کو فراہم کر دی گئی ہے جبکہ گرفتاری یا اطلاع فراہم کرنے والوں کی شناخت صیغۂ راز میں رکھی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C