خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں اور جھڑپوں میں کئی سکیورٹی اہلکار اور شہری ہلاک
👁️ 338 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں اور جھڑپوں میں کئی سکیورٹی اہلکار اور شہری ہلاک
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے درمیان خونریز جھڑپیں اور حملے ہوئے ہیں۔
خیبر
جمعہ کے روز قبائلی ضلع خیبر میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار عزیز چترالی افغان سرحد پار سے آنے والے سنائپر حملے میں ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ ابتدائی صبح کے اوقات میں ایف سی پوسٹ شائن کانڈو پر کیا گیا۔ عزیز چترالی شدید زخمی ہوئے اور فوری طبی امداد کے باوجود اپنی جان نہ بچا سکے۔ پوسٹ پر تعینات سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپ کئی منٹ تک جاری رہی، تاہم حملہ آور علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جب فورسز نے کلاچی روڈ پر ایک دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کی۔ دہشت گرد، جو مبینہ طور پر تنظیم "تحریک طالبان پاکستان" سے تعلق رکھتے ہیں، نے فورسز پر فائرنگ کی۔ جواب میں سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ باقی حملہ آور علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کیا تاکہ باقی خطرات ختم کیے جا سکیں اور مقامی عوام کی حفاظت کی جا سکے۔
بنوں
ضلع بنوں کے تھانہ کینٹ کے حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا کمانڈو کانسٹیبل شاہ ریاض ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق میرانشاہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے واپس گاؤں جانے والے کانسٹیبل شاہ ریاض پر گل زمان مسجد کے قریب فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے فوری سرچ
آپریشن شروع کیا تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل دہشت گردوں نے بنوں کے تھانہ ہوید میں پولیس اہلکار رافید کو ہلاک کیا تھا جبکہ کانسٹیبل جاوید کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور ان کے سہولتکاروں کے گھروں کو مسمار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ رات ڈومیل پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی کو جانی
نقصان نہیں ہوا۔
لکی مروت
لکی مروت کے پہاڑی علاقے پہاڑ خیل پکہ میں پولیس اور مقامی امن لشکر کے اشتراک سے ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے کی کوشش میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور زخمی ساتھی کو ساتھ لے گئے۔ آپریشن کے دوران دونوں جانب سے چھوٹے اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا، جبکہ جدید ڈرونز کے ذریعے نگرانی بھی کی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
باجوڑ
ضلعی تحصیل مامونڈ میں گھر پر ماٹر گولہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت یعقوب ولد محمدان اور زخمی بھائی کی شناخت غنی کے نام سے ہوئی۔ زخمی غنی کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C