خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور سیاست کا گٹھ جوڑ ہے، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ
👁️ 272 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور سیاست کا گٹھ جوڑ ہے، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور سیاست کا گٹھ جوڑ موجود ہے، منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہورہا ہے، دہشت گردی کی مذمت کے بجائے آج بھی افغان طالبان کی حمایت میں بیان دیے جا رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی واحد صوبہ ہے جس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چلانے کی اجازت ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف صوبائی حکومت نے کارروائی کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اور افغانستان کے چینلز پر جاکر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں انٹرویوز دیتی ہیں، بھارتی چینلز پر جاکر یہ لوگ ملک کو بدنام کررہے ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈین اور افغان چینلز پر ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بات نہیں کی گئی، بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں لیکن ان کی صحت پر پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افواہوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے، پی ٹی آئی کا بھارت سے گٹھ جوڑ ہے، فوج کے خلاف بات کرنے والے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے چلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں برسر اقتدار لوگوں کی جیبیں بھری جاتی ہیں، کوئی دہشت گرد ان پر حملہ نہیں کرتا جنہوں نے ڈرگ کی ٹریڈ کی ہوئی ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کا منشیات فروشوں کے ساتھ تعلق ہے، آج بھی کے پی میں غیرقانونی طور پر پہاڑ کاٹے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے آپ نے 9 مئی کا منصوبہ بنایا، پی ٹی آئی نے فوج کو افواہوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C