خیبر پختونخوا میں دہشتگردی: رواں سال 66 پولیس اہلکار ہلاک، 476 واقعات رپورٹ
👁️ 272 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی: رواں سال 66 پولیس اہلکار ہلاک، 476 واقعات رپورٹ
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں اب تک 2,289 پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ صرف رواں سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران دہشتگردی کے 476 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 66 پولیس اہلکار ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں۔
سنٹرل پولیس ذرائع کے مطابق، رواں سال دہشتگردی کے سب سے زیادہ 77 واقعات شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔ بنوں میں 74، لکی مروت میں 48 اور ڈی آئی خان میں 44 واقعات رپورٹ ہوئے۔
دہشتگرد حملوں میں 121 عام شہری ہلاک اور 301 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 10 خاصہ دار بھی ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 48 اہلکار ہلاک اور 109 زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر فورسز کے 55 اہلکار ہلاک اور 112 زخمی ہوئے۔
رواں سال پولیس پر سب سے زیادہ حملے بنوں میں ہوئے جہاں 15 اہلکار ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔ لکی مروت میں 9، جبکہ جنوبی وزیرستان اور پشاور میں 6،6 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید کے مطابق جنوبی اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس چوکیوں اور تھانوں کو مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3059 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2610 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C