خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر: سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو متعدد حملوں میں نشانہ بنایا گیا
👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر: سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو متعدد حملوں میں نشانہ بنایا گیا
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ایک بچہ ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ شمالی و جنوبی وزیرستان، چارسدہ، بنوں اور صوابی میں پیش آنے والے ان واقعات نے خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
تحصیل دتہ خیل میں ریاست کی جانب سے فتنہ الخوارج قرار دیے گئے عناصر نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جو ایک چوکی کے لیے راشن لے کر جا رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار ظفر اور حوالدار ظفر ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان: بارودی دھماکے میں بچہ ہلاک
تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک کمسن بچہ ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ مواد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا، تاہم اس کی زد میں معصوم شہری آ گئے۔
چارسدہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
غنی خان روڈ پر موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار فاروق کو ہلاک جبکہ محکمہ صحت کے ایک ملازم کو زخمی کر دیا۔ واقعہ سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
بنوں: سی ٹی ڈی اور خوارج میں جھڑپ، دو اہلکار زخمی
تھانہ ڈومیل کے علاقے کمپنی روڈ چوک میں انسدادِ دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
صوابی: پولیس چوکی پر حملہ
ضلع صوابی کی جھنڈا پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری ہے اور فورسز کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C