خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات، فائرنگ اور دھماکوں میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 305 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات، فائرنگ اور دھماکوں میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
باڑہ/ہنگو/بنوں (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایف سی اہلکار اور شہری متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق تیراہ کے نواحی علاقے بر قمبر خیل پر باغ میں نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ گرنے سے عادل خان ولد فقیر خان قوم ملک دین خیل زخمی ہو گیا، جنہیں مقامی لوگوں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے طورہ وڑی میں ایف سی قلعے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف سی اور پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو دوآبہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو کے مطابق دہشتگردوں کے سہولت کار نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں سہولت کار ہلاک ہوگیا، ایف سی قلعے پر حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اسی طرح بنوں کے تھانہ غوریوالہ کی حدود چوکی دڑے پل پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں نائب انچارج چوکی رفیع اللہ زخمی ہوگئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
مزید برآں بنوں کے علاقے نورڑ میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس میں کیو آر ایف، آر آر ایف سکواڈ اور سی ٹی ڈی پولیس نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر کے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C