خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور جوابی کارروائیاں، متعدد ہلاکتیں
👁️ 80 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور جوابی کارروائیاں، متعدد ہلاکتیں
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جبکہ جوابی کارروائیوں میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کیا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق شدت پسند بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور بڑی تعداد میں حملہ آور ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی آر پی او سجاد خان، ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور ایس پی سی ٹی ڈی موقع پر پہنچے اور آپریشن کی قیادت کی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں شدت پسند پسپا ہو گئے۔
باجوڑ دھماکا
دوسری جانب قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے کوہی سر میں حوالدار الیاس کے گھر کے مین گیٹ پر دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گیٹ اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
کرم مارٹر گولہ
ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں عزت شاہ نامی شخص کے گھر پر مارٹر گولہ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئیں۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔
خیبر آپریشن
قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے خمبی خیل کے جنگلات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد عادل معاویہ اور زبیر افغانی کی قیادت میں علاقے میں سرگرم تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی) کا پانچ حملوں کا دعویٰ
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر پانچ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
1۔ کرم کی تحصیل صدہ کے علاقے سنگڑوبہ تانگے میں اسنائپر حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی کیمرہ تباہ کیا گیا۔
2۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکائئی کے علاقے بسکئی میں فوجی چوکی پر بھاری و ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔
3۔ چترال کے علاقے دروش میں گمبیری پوسٹ پر حملہ کیا گیا، ٹی ٹی پی کے مطابق سپلائی کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
4۔ چترال کی لاچیگئی پوسٹ پر بھی حملہ کیا گیا، جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
5۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے لٹکہ (شکتوئی) میں اسنائپر حملے میں ایک فوجی کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک سرویلنس کیمرہ بھی تباہ کیا گیا۔
حکام کی جانب سے تاحال ان دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
اتحاد المجاہدین پاکستان نے سیکیورٹی فورسز پر چار حملوں کا دعویٰ کیا
اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر پانچ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اتحاد المجاہدین پاکستان نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوېګر، خیبر کی وادی تیراہ کے علاقوں منزاون کنڈاو اور ارخانگہ، اور ضلع بنوں کے علاقے ہوید میں سیکیورٹی فورسز پر پانچ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دعویٰ کے مطابق ان کارروائیوں میں چار اہلکار ہلاک، متعدد زخمی، ایک تھرمل اور ایک سرویلنس کیمرہ تباہ جبکہ فوج کی دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
حکام کی جانب سے ان حملوں کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C