خیبر پختونخوا: ٹانک میں اغوا اور بڑھتے ہوئے پرتشدد کے واقعات، مقامی لوگوں نے قومی جرگہ طلب کرلیا
👁️ 46 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: ٹانک میں اغوا اور بڑھتے ہوئے پرتشدد کے واقعات، مقامی لوگوں نے قومی جرگہ طلب کرلیا
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں مقامی لوگوں نے آج ایک جرگہ طلب کیا ہے، جس میں علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اس طرح کے درجن سے زیادہ جرگے خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد ہو چکے ہیں۔
اس جرگے کے ایک رہنما فتو لالہ بھٹنے نے بی بی سی کو بتایا کہ لوگ اب روزانہ کی بنیاد پر تشدد کے واقعات سے تنگ آ چکے ہیں اس لیے اس جرگے میں مطالبات کیے جائیں گے اور یہ احتجاج آئندہ بھی جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جرگے میں شامل قبائلی رہنما ٹانک کے لوگوں سے مطالبہ کریں گے کہ دکانوں اور مکانات پر سوگ کے طور پر کالے جھنڈے لہرائے۔
’اس کے علاوہ پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے گا جبکہ سرکاری دفاتر کے باہر دھرنے اور احتجاج بھی کیے جائیں گے۔‘
ضلع ٹانک خیبر پختونخواکے جنوب میں واقع ہے اور اس کی سرحد ایک طرف سے جنوبی وزیرستان اور دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتی ہے جبکہ ایک سرحد بلوچستان کے ضلع ژوب کے ساتھ ہے۔
جنوبی اور شمالی وزیرستان اور ان کے ساتھ دیگر شہر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں متعدد فوجی آپریشنز بھی کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کچھ وقت کے لیے امن قائم ہوتا ہے لیکن اس کے بعد پھر سے تشدد کے واقعات شروع ہو جاتے ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ضلع ٹانک میں دہشتگردی کے واقعات میں پھر اضافہ ہوا۔ ٹانک اور اس کے مصافات میں سرکاری اہلکاروں کے اغوا کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔
ند روز پہلے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین اہلکاروں کو مسافر گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا گیا۔ دو روز پہلے اس علاقے میں چوری کے واقعے کی تحقیقات کے لیے آنے والے افراد کو سراغ رساں کتوں سمیت نا معلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
چھٹی پر آئے ہوئے ایف سی اور پولیس کے ایک ایک اہلکار کو بھی کچھ روز قبل قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے بعد وہ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔
صرف ٹانک ہی نہیں بلکہ اس وقت تشدد کے واقعات بیشتر جنوبی اضلاع میں پیش آ رہے ہیں۔ ضلع بنوں میں تین روز قبل شدت پسندوں نے چھاونی پر حملہ کر دیا تھا جس میں 8 سکیورٹی اہلکار اور تین عام راہ گیر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز نے 10 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
اسی طرح جنوبی ضلع ڈیر اسماعیل خان کے ساتھ کڑی شموزئی میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، ان کے دو بچے اور چوکیدار ہلاک کر دیے گئے تھے۔
اس جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکار اور دو شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
26/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
خوست کی فضاؤں میں ڈرونز پر طالبان کی فائرنگ، شہریوں میں خوف و ہراس
26/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9186 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5275 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C