خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
👁️ 98 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ فورسز نے مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر مزید کارروائیاں جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں گورندر اور ماشکیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہونے کا بتایا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ماشکیل میں دہشتگردوں نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور بعد ازاں فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ایک مسلح گروہ سے بتایا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت اور کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ہونے والی کارروائیوں میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ملک کے دفاع اور امن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C