10/October/2024

خیبرپختونخوا: باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا: باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا: باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈیلی اردو کے مطابق ڈی ایس پی عبد العزیز نے بتایا کہ دھماکے میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شاہ پور خان سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او شاہ پور خان معمول کی گشت پر تھے، پولیس گاڑی پہلے سے سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا، مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C