خیبرپختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں 67 خواتین ملوث، 49 گرفتار، 4 ہلاک
👁️ 96 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں 67 خواتین ملوث، 49 گرفتار، 4 ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف کارروائیوں اور تحقیقات کے دوران 67 خواتین کو دہشت گردی میں ملوث پایا گیا ہے۔ ان میں سے 49 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 4 خواتین سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران ہلاک ہوئیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق یہ خواتین صوبے کے 7 اضلاع سے تعلق رکھتی ہیں اور ان میں سے بیشتر کالعدم تنظیموں کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان خواتین پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی، سہولت کاری اور حملوں میں براہ راست یا بالواسطہ کردار ادا کرنے کے الزامات ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اس وقت بھی 14 خواتین مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشنز کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور باقی مطلوبہ خواتین کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی دہشت گردی میں شمولیت ایک نیا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C