خیبرپختونخوا میں باجوڑ اور خیبر اضلاع میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز
👁️ 490 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں باجوڑ اور خیبر اضلاع میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے حکومت نے قبائلی ضلع باجوڑ اور خیبر میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، باجوڑ میں مقامی عمائدین اور شدت پسندوں کے درمیان امن جرگہ ناکام ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ذرائع نے علاقے میں تقریباً 800 دہشتگردوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، جرگے نے شدت پسندوں سے علاقہ چھوڑنے سمیت تین اہم مطالبات کیے تھے، تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کر دیا۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دو علاقوں میں تقریباً 300 دہشتگرد موجود ہیں جبکہ خیبر میں 350 سے زائد شدت پسند سرگرم ہیں، جن میں سے 80 فیصد افغان باشندے ہیں۔
ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے، جبکہ اب تک 40 ہزار سے زائد افراد گھربار چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کے مطابق، متاثرین کے لیے رہائش کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ خار میں 107 سرکاری عمارتوں میں بے گھر افراد کو ٹھہرایا جا رہا ہے اور خار اسپورٹس کمپلیکس میں خیمہ بستی قائم کی جا رہی ہے۔
قبل ازیں، صوبائی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تین روزہ آپریشن کے دوران 11 اگست صبح 11 بجے سے 14 اگست صبح 11 بجے تک باجوڑ کے متعدد علاقوں میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران عوام کے گھروں سے نکلنے یا سڑکوں پر آنے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی کئی خاندان محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے تھے، جبکہ دیگر کو سرکاری کیمپس میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C