خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
👁️ 201 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ان مطلوب افراد کی گرفتاری یا ان سے متعلق مؤثر معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے مجموعی طور پر 28 کروڑ 58 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع، گرفتاری یا ان کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہونے والی قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے والے افراد کو مالی انعام دیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے شہری کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی تاکہ معلومات فراہم کرنے والوں کی حفاظت اور رازداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 5 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ انعامی فہرست میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی، درازندہ، درابن، پروآ اور دیگر علاقوں میں سرگرم مطلوب افراد شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردوں اور فتنۂ خوارج سے وابستہ مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مطلوب شخص سے متعلق اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس تھانے یا متعلقہ اداروں کو دیں۔
پولیس حکام کے مطابق عوامی تعاون دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے، اور شہریوں کی بروقت اطلاعات کی مدد سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں اور عوامی تعاون دونوں کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C